110 : 1 محمد جالندھریجب خدا کی مدد آ پہنچی اور فتح (حاصل ہو گئی) 110 : 2 محمد جالندھریاور تم نے دیکھ لیا کہ لوگ غول کے غول خدا کے دین میں داخل ہو رہے ہیں 110 : 3 محمد جالندھریتو اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرو اور اس سے مغفرت مانگو، بے شک وہ معاف کرنے والا ہے